آئی جی کا جناح ہسپتال کا دورہ مقابلے میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت

آئی جی کا جناح ہسپتال کا دورہ مقابلے میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت

لاہور(اے پی پی)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور گزشتہ رات ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے زیر علاج پولیس کانسٹیبل عمران اشرف کی عیادت کی۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ اور ایس پی سی سی ڈی آفتاب احمد پھلرواں سمیت دیگر سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔آئی جی نے زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی اور اس کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کانسٹیبل عمران اشرف کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے فرائض کی بہادری سے ادائیگی پر شاباش دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں