ملزم منشیات سمیت گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو پولیس نے منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران گڑھی شاہو پولیس نے خُفیہ اطلاع پر گوندی پیر قبرستان کے قریب منشیات فروش بابر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1340 گرام چرس اور 220 گرام آئس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بابر قبرستان کی دیوار کے ساتھ کھڑا منشیات فروخت کر رہا تھا۔