لبنان کشتی حادثہ کیس میں عدم پیروی پرملزم کی عبوری ضمانت مسترد
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے لبنان کشتی حادثہ کیس میں عدم پیروی پرملزم کی قبل از گرفتاری عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت میں درخواست گزار اور اسکے وکیل میں سے کوئی پیش نہ ہوا ، مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کا لبنان کشتی کیس سے کوئی تعلق نہیں ،ایف آئی اے نے پہلے یونان کشتی حادثہ کیس میں درخواست گزار کو ملوث کیا۔