مناواں :خوف کی علامت اشتہاری گرفتار

مناواں :خوف کی علامت  اشتہاری گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) مناواں پولیس نے دہشت اور خوف کی علامت اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق اشتہاری ملزمان کے خلاف شکنجہ سخت کرتے ہوئے مناواں پولیس نے علاقے میں دھشت اور خوف کی علامت پیسوں کے عوض قتل کرنے والے اشتہاری ملزم شوٹر محمود عرف بھولا کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ اشتہاری شوٹر بھاری رقم کے عوض مختلف اضلاع میں کئی شہریوں کو قتل کر چکا ہے اور مختلف اضلاع کو قتل کے مقدمات میں عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں