ڈپٹی کمشنر کا تحصیل واہگہ کا دورہ
لاہور (آن لائن) ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے تحصیل واہگہ کا دورہ کیا اور لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے جلو وانا اور ریلوے لائن کے ساتھ والے علاقوں میں کاموں کا معائنہ کیا اور ڈرین کے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق، ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز نے منصوبوں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرنے پر زور دیا۔ اور کہا کہ معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔