ڈینگی ورکرز کیساتھ ڈکیتی 2رکنی گروپ پکڑا گیا

ڈینگی ورکرز کیساتھ ڈکیتی  2رکنی گروپ پکڑا گیا

لاہور (کرائم رپورٹر) چوکی ہلوکی پولیس نے دن دیہاڑے ڈینگی ورکرز کے ساتھ گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات میں 2 رکنی ڈکیت گروپ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ہلوکی چوکی پولیس نے دن دیہاڑے ڈینگی ورکرز کے ساتھ گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کوگرفتار کر کے قبضے سے چھینے گئے موبائلز، چوری شدہ موٹر سائیکل ،سرکاری لیپ ٹاپ اور پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ روز محافظ ٹاؤن میں گن پوائنٹ پر 2 طالب علموں سے بھی موبائل فون چھینے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں