گورننگ باڈی اجلاس، وائس چیئرمین واسا مسلسل غیر حاضر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وائس چیئرمین واسا لاہور چودھری شہباز اور تین ارکان اسمبلی کے اہم اجلاسوں سے مسلسل غیر حاضری سامنے آئی ہے۔
جس کے باعث لاہور کے ترقیاتی معاملات پر فیصلوں کی رفتار اور مؤثر حکمت عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں 13 فروری 2026 اور 4 مارچ 2026 کو منعقد ہونے والی میٹنگز میں متعلقہ چاروں ممبران شریک نہ ہو سکے ، جس سے نہ صرف اجلاس کی نمائندگی متاثر ہوئی بلکہ اہم امور پر بحث بھی محدود رہ گئی۔غیر حاضر رہنے والوں میں ارکانِ اسمبلی ایم پی اے حسان ریاض، محمد نعیم صفدر اور سلطان احمد باجوہ شامل ہیں۔