ہائیکورٹ بار ابھی تک بغیر صدر کے چل رہی ہے :راجہ عامر

ہائیکورٹ بار ابھی تک بغیر صدر  کے چل رہی ہے :راجہ عامر

لاہور(کورٹ رپورٹر )صدر لاہور ہائیکورٹ بار کے سابقہ امیدوار راجہ عامر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوئے 33 دن گزر گئے ،ہائیکورٹ بار ابھی تک بغیر صدر کے چل رہی ہے۔

ہائیکورٹ بار کا صدر اتنا ہی اہم ہے جتنا چیف جسٹس ہے ،پنجاب بار نے طلب کیا ہوا ہے لیکن مخالف امیدوار پیش نہیں ہوتے ہیں ،انہیں چاہئے کہ قانونی راستہ پر چلیں اور پنجاب بار میں پیش ہوں ،ابھی تک کمپیوٹرز کا فرانزک نہیں کروایا گیا ،ہم نے پاکستان کی بہت اچھی فرم سے فرانزک کروانے کا کہا ہے ،جب الیکشن دو گھنٹے پہلے بند ہوا تو نوسو ُووٹ ڈالے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں