حکومت تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے :فنکشنل مسلم لیگ

حکومت تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے :فنکشنل مسلم لیگ

لاہور (نامہ نگار خصوصی) فنکشنل مسلم لیگ نے خلیجی جنگ کے حوالہ سے پیدا شدہ صورتحال اور اس کے معیشت پر اثرات بارے قومی اتحاد و یکجہتی کو بروئے کار لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل حالات میں تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لیکر آگے چلے ۔

پارٹی کے سیکرٹری جنرل شاہد محمود خان نے کہا کہ یہ وقت محاذ آرائی اور تناؤ کا نہیں ذمہ داری کے احساس اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جذبہ اور ولولہ بروئے کار لانے کا ہے اور اس میں بنیادی ذمہ داری حکومت اور لیڈر شپ کی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن اور ڈائیلاگ کی بات نے پاکستان کی عالمی پوزیشن میں اضافہ کیا ہے۔ اور پاکستان کا مؤثر کردار جنگ بندی کے خاتمہ میں معاون بن سکتا ہے ، بلاشبہ خلیج میں پیدا شدہ بحرانی کیفیت کے اثرات پٹرولیم اور دیگر معاشی معاملات پر آئیں گے لیکن اس حوالہ سے بوجھ عوام پر ڈالنے کی بجائے پاکستان کے مراعات یافتہ طبقات اور اشرافیہ کو قربانی دینی چاہئے ۔مسائل زدہ عوام تو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں اور وہ مزید مہنگائی اور معاشی بوجھ کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں