پیف ،پیما سکولوں کے اساتذہ کو بھی امتحانی ڈیوٹیاں دینے پرغور
لاہور(عاطف پرویز سے ) امتحانی ڈیوٹی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، سرکاری اساتذہ پر بوجھ کم کرنے کیلئے نئی تجاویز زیر غور ہیں۔ سرکاری سکولوں کے اساتذہ پر بوجھ کم کرنے کے لئے پیف اور پیما سکولوں کے اساتذہ کو بھی امتحانی ڈیوٹی پر لگایا جائے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میٹرک امتحانات کے دوران اساتذہ کی کمی اور تدریسی نظام پر اثرات کے پیش نظر اہم تجویز سامنے آئی ہے ، جس کے تحت صرف سرکاری سکولوں کے اساتذہ ہی نہیں بلکہ دیگر اداروں کے اساتذہ کو بھی امتحانی ڈیوٹی میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ پیما اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک اساتذہ کو بھی امتحانی ڈیوٹی پر لگانے کی تجویز دی گئی ہے ۔اس وقت میٹرک امتحانات میں تقریباً 7 ہزار سرکاری اساتذہ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جو کہ مجموعی اساتذہ کا تقریباً 40 فیصد بنتے ہیں۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اس حوالے سے لاہور بورڈ سے زون اور ٹاؤن وائز اساتذہ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں تاکہ ڈیوٹی کی بہتر تقسیم ممکن بنائی جا سکے ۔