لیسکو :شکایات کے جعلی حل کا انکشاف،چیئرمین بی اوڈیزبرہم

لیسکو :شکایات کے جعلی حل کا انکشاف،چیئرمین بی اوڈیزبرہم

بغیر فیلڈ وزٹ شکایات حل ظاہر کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی:چیئرمین

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو میں شکایات کے جعلی حل کا انکشاف ،لیسکو حکام کی جانب سے \"کاغذی کارروائی\" کے ذریعے شکایات نمٹانے کا معاملہ سامنے آگیا ،پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا،پی پی ایم سی کے نوٹس پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو انتظامیہ پر برہم،چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شکایات کے حل کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں، شکایات کے نظام کی سخت نگرانی کا فیصلہ، بغیر فیلڈ وزٹ شکایات حل ظاہر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موبائل ایپ کی لوکیشن کا غلط استعمال کرنے والے افسران بھی نشانے پر ہونگے ، شکایات کے حوالے سے صارفین سے براہ راست تصدیق کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، شکایات کے حل کی فزیکل ویری فکیشن لازمی قرارجعلی یا بوگس ریزولوشن روکنے کے لیے سپاٹ چیکنگ شروع ہوگی ۔لیسکو حکام کو ہفتہ وار رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی جبکہ حل شدہ شکایات کی تصدیق کے لیے سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ،ایک ہی موبائل نمبر سے متعدد جعلی شکایات درج ہونے کا انکشاف ہوا تھا، ایک ہی ریفرنس نمبر پر مختلف تفصیلات کے ساتھ بار بار شکایات سامنے درست کرنے کا عمل دکھایا گیا ، لیسکو ملازمین کی جانب سے ذاتی نمبرز سے شکایات درج کرا کر ازالہ کرنے کی بھی رپورٹس دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں