انڈرگراؤنڈ سٹوریج ٹینک پر کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت
کمشنر کاڈسپوزل سٹیشنز، انڈر گراؤنڈ سٹوریج کپیسٹی و افرادی وسائل کا جائزہ
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور علی اعجاز نے پری مون سون انتظامات جائزہ کیلئے واسا ہیڈ آفس دورہ کیا۔ انہوں نے واسا کمانڈ اینڈ کنٹرول و راؤنڈ دی کلاک مانیٹرنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے رین مانیٹرنگ ڈیش بورڈ، لائیو انڈر پاسز کیمرہ مانیٹرنگ، ڈسپوزل سٹیشن مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا آپریشنز، شکایات ازالہ، واٹر سپلائی پر فل ہاؤس بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے شہری شکایات ازالہ سسٹم، فوری و سو فیصد ردعمل اور میکانزم کا خصوصی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیح شہری شکایات و مسائل کا بروقت و مکمل ازالہ ہے ۔ کمشنر لاہور نے واسا ماسٹر پلان 2018.50 کا مستقبل چیلنجز کے حوالے سے جائزہ لیا۔ بعد ازاں کمشنر لاہور نے نسبت روڈ پر زیر تعمیر 4ملین گیلن انڈرگراؤنڈ سٹوریج پراجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ڈسپوزل سٹیشنز، انڈر گراؤنڈ سٹوریج کپیسٹی، بھاری مشینری و افرادی وسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انڈر گراؤنڈ سٹوریج واٹر زمین میں بھی ڈسچارج ہوتا ہے ۔کمشنر لاہور نے انڈرگراؤنڈ سٹوریج ٹینک نسبت روڈ پر تیزی سے کام جاری و جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔