گورنمنٹ گرلز سکول بہاری کالونی کی چاردیواری ایک ماہ گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکی

گورنمنٹ گرلز سکول بہاری کالونی  کی چاردیواری  ایک ماہ  گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکی

لاہور(خبر نگار)گرین ٹاؤن میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہاری کالونی کی چار دیواری گرے ایک ماہ گزر گیا، مگر تاحال تعمیر مکمل نہ ہو سکی۔

سکول میں ایک ہزار سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ گزشتہ ایک ماہ سے تعلیمی سرگرمیاں بغیر چار دیواری کے جاری ہیں، جس سے سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سکول انتظامیہ نے متعدد بار متعلقہ حکام کو درخواستیں جمع کرائیں، تاہم اب تک کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ مذکورہ سکول میں میٹرک امتحانات کا سنٹر بھی قائم ہے۔ جہاں 400 سے زائد طالبات امتحان دے رہی ہیں۔خواتین کالج  کی چاردیواری انتہائی ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں