تعلیمی اداروں میں جمعہ کے روز کلاسز آن لائن لینے کی اجازت

تعلیمی اداروں میں جمعہ کے روز  کلاسز آن لائن لینے کی اجازت

لاہور(خبر نگار)تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آ گیا ہے ، جمعہ کے روز کلاسز آن لائن لینے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ جمعہ کے روز طلبہ کو فزیکل حاضری سے استثنیٰ دیا جائے اور کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں۔حکام کے مطابق ہفتے میں چار دن تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق فزیکل حاضری کے ساتھ کلاسز جاری رہیں گی جبکہ ایک دن آن لائن تدریس ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں