ہسپتالوں میں سہولیات کافقدان، پی آئی سی سے رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر ) ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے سہولیات کے فقدان کیخلاف درخواست پر پی آئی سی اورپی آئی ٹی بی سے رپورٹیں طلب کرلیں۔
عدالت نے سی ای او ہیلتھ کئیر کمیشن کو درخواست گزار کا مؤقف سننے کی ہدایت کرتے ہوئے کہااگر تجاویز قابل عمل ہیں تو انہیں شامل کیا جائے ۔