قبروں کے نرخ سرکاری فیس سے کئی گنا زیادہ وصول
قبرستان کمیٹیوں نے کروڑوں ہڑپ کر لیے، اقدامات کئے جا رہے،سیکرٹری بلدیات
لاہور (عمران اکبر )قبروں کے نرخ سرکاری فیس سے 2ہزا ر گنازیادہ وصول کئے جانے لگے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ،گوجرانوالہ ،گجرات، ساہیوال،ڈی جی خان ،راولپنڈی،فیصل آباد سمیت دیگر ڈویژن میں قبروں کے ریٹس 25ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کا انکشاف ہوا ہے ، شہر کے 83فیصد قبرستانوں میں قبر کا ریٹ 25 سے 40ہزار پہنچ گیا،سرکاری قبرستانوں میں کچے کھاتوں کی قبر کا ریٹ 10ہزار 500ہے ، پرائیویٹ قبرستانوں میں پسند کی قبر کے ریٹس 25 ہزار سے 50 ہزار ہے ،میانی صاحب قبرستان میں پکے کھاتے کی قبر کا ریٹ 10ہزار 5سو ہے ،بی بی پاکدامن قبرستان میں پکے کھاتے کی قبر کا ریٹ 50ہزار ہے ،قبرستان کمیٹیوں نے کروڑوں ہڑپ کر لیے ۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے قبرستانوں پر اقدامات جاری ہیں ،جبکہ دوسری طرف ڈی سی لاہور علی اعجاز کہتے ہیں کہ شہر کے تمام قبرستانوں کی بحالی41اضلاع کی 256تحصیلوں میں تاحال قبرستانوں کے تزئین و آرائش نہ ہو سکی۔