قصور سے لاہور اسلحہ کی ترسیل ناکام ،3ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی صوئے آصل پولیس نے ضلع قصور سے لاہور اسلحہ کی ترسیل ناکام 3 ملزمان گرفتار کر لیے ۔
ترجمان کے مطابق چوکی صوئے آ صل پولیس نے گلویہڑہ ناکے سے دوران تلاشی ضلع قصور سے لاہور بہار کالونی اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزمان شفقت، خالد اور کاشف کوگرفتار کر کے ان سے 3 پستول، رائفل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔