مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ ٹرک ڈرائیور شدید زخمی

 مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ  ٹرک ڈرائیور شدید زخمی

ننکانہ صاحب (خبر نگار )واربرٹن روڈ پربڈھا گاؤں کے قریب پل نہر پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرنامعلوم موٹر سائیکل سوارڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ۔

گزشتہ رات تین ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے مالیت کے سوتر سے لدے منی ٹرک کو روکنے کی کوشش کی، نہ رکنے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے فیصل آبا د کا رہائشی ٹرک ڈرائیور وسیم اکرم شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد نے واقعہ کا نوٹس لیکر ملزموں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں