استحکام پاکستان پارٹی ملکی ترقی کے حصول کیلئے کوشاں:خالد محمود
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کی خاطر حکومت بھرپور جدوجہد کررہی ہے۔
آئی پی پی کی قیادت حکومتی اتحاد میں شامل ہونے کے ناطے ملکی معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کی خاطر دن رات کوشاں ہے ،ہم ملکی مفادات پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور پاکستان کے دفاع و استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کی خاطر بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ،ہم نے سیاست کی بجائے ریاست کو ہمیشہ ترجیح دی ، آئندہ بھی اسی سوچ کے تحت سیاسی سفر جاری رکھا جائے گا۔