ننکانہ:سیوریج منصوبے سے پی ٹی سی ایل لائنیں کٹنے پر صارفین متاثر

ننکانہ:سیوریج منصوبے سے پی ٹی سی  ایل لائنیں کٹنے پر صارفین متاثر

ننکانہ صاحب ( خبر نگار ) سیوریج کے میگا منصوبے نے ننکانہ شہر میں سہولت کے بجائے مسائل کھڑے کر دئیے ، ناقص کوآرڈینیشن کے باعث پی ٹی سی ایل کی مین لائنیں بار بار کٹنے لگیں اور سینکڑوں صارفین انٹرنیٹ و فون سروس سے محروم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں واسا کے زیر انتظام جاری سیوریج منصوبے کے دوران بدانتظامی اور مؤثر نگرانی کے فقدان نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ جس سے ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی ہے ۔ذرائع کے مطابق گول چکر، بیری والا چوک، ریلوے روڈ اور لاہور روڈ سمیت متعدد علاقوں میں کھدائی کے دوران زیر زمین کیبلز کو نقصان پہنچا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں