گورودوارہ جنم استھان میں جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد
ننکانہ صاحب (خبر نگار ) بیساکھی میلہ تقریبات کے سلسلے میں سکیورٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی ہدایت پر مرکزی گورودوارہ جنم استھان میں جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس، ریسکیو ون ون ٹو ٹو، سول ڈیفنس، پیرا فورس، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں نے بھرپور شرکت کی۔موک ایکسرسائز کے دوران مختلف ہنگامی حالات جیسے ٹراما ایمرجنسی، عمارت گرنے ، بم دھماکے اور دیگر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی عملی مشقیں کی گئیں۔