شہید کانسٹیبل محمد یوسف کی برسی پر پولیس گارڈ کی قبر پرحاضری
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کی جانب سے شہدا پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
شہید کانسٹیبل محمد یوسف کی برسی کے موقع پر پولیس گارڈ نے ان کی قبر پر حاضری دی اور چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جبکہ فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق شہید کانسٹیبل محمد یوسف 1988 میں پولیس لائنز میں تعینات تھے اور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا۔ تقریب میں شہید کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی اور شہید کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔