شاہ عالم مارکیٹ میں ڈیڑھ سو دکانیں سیل، تاجر سراپا احتجاج

شاہ عالم مارکیٹ میں ڈیڑھ سو دکانیں سیل، تاجر سراپا احتجاج

بلاوجہ واجبات کا جواز بنا کر ہراساں کرنے سے روکا جائے :صدر خواجہ عمران

لاہور (این این آئی) ایم سی ایل حکام نے شاہ عالم عینک مارکیٹ کی 150سے زائد دکانیں سیل کر دیں ، اقدام کے خلاف تاجر برادری نے عینک مارکیٹ میں احتجاج کیا اور ایم سی ایل حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔صدر شاہ عالم عینک مارکیٹ خواجہ عمران واجبات کی ادائیگی کے لئے ایم سی ایل حکام کیساتھ لائحہ عمل طے کیا گیا تھا،تمام دکانوں کے واجبات کو جمع کرکے ادائیگیاں شروع کر دی تھیں لیکن واجبات کا جواز بنا کر مارکیٹ کی 150سے زائد دکانیں سیل کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ایم سی ایل کی جانب سے نئے واجبات کا تذکرہ کیا جا رہا ہے ، ایم سی ایل افسران سے واجبات فہرستوں کی بجائے زائد رقم کا تقاضا کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں