پی ایچ ای سی :لگژری گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ

پی ایچ ای سی :لگژری گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ

ٹرانسپورٹ بجٹ کو دیکھتے ہوئے گاڑیوں کی سفارش کی گئی،چیئرمین ایچ ای ڈی

لاہور(عاطف پرویز سے )پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا متنازع فیصلہ۔کفایت شعاری مہم کے برعکس لگژری گاڑیوں کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے ۔افسران کے لئے کروڑوں روپے مالیت کی بڑی گاڑیاں خریدنے کے لئے محکمہ ہائر ایجوکیشن سے اجازت مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ای سی نے تقریباً 7 کروڑ روپے مالیت کی نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی ہے ، جن میں چیئرمین کے لیے ایک لگژری ہاول گاڑی جبکہ چار ٹویوٹا کراس گاڑیاں شامل ہیں۔یہ خریداری تاحال فنانس ڈیپارٹمنٹ کی حتمی منظوری کی منتظر ہے ، تاہم اس فیصلے نے پہلے ہی کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے ۔ایک جانب حکومت کفایت شعاری مہم کے دعوے کر رہی ہے ، تو دوسری جانب کروڑوں روپے کی لگژری گاڑیوں کی خریداری ان دعوؤں سے متصادم نظر آتی ہے ۔معاملے پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی خاموشی بھی کئی شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے ، جبکہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مجموعی کارکردگی پر پہلے ہی سوالیہ نشان موجود ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر اقرار کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ بجٹ کو دیکھتے ہوئے گاڑیوں کی سفارش کی گئی اگر حکومت نے گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی تو خریدیں گے اگر منظوری نہ ملی تو نہیں خریدیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں