بل بورڈز نہ اتارنے کیخلاف درخواست پر جواب کیلئے مہلت

بل بورڈز نہ اتارنے کیخلاف  درخواست پر جواب کیلئے مہلت

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے بڑے بل بورڈز اور سائن بورڈز نہ اتارنے کیخلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی اداروں کو جواب داخل کرانے کیلئے 5 ۔۔۔۔

مئی تک مہلت دیدی ، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شہرسے بل بورڈ اورسائن بورڈز نہیں ہٹائے گئے ،لاہور سمیت پورے ملک میں بڑے بڑے بل بورڈز موجود ہیں درخواست گزار کے مطابق بل بورڈز کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں،بل بورڈز کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ۔استدعا ہے کہ حکومت کو فوری طور پر بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں