پٹرول پر سبسڈی ، ماہانہ سہولت سے اصل مستحقین محروم

پٹرول پر سبسڈی ، ماہانہ سہولت سے اصل مستحقین محروم

حکومتی ایپلی کیشن بھی صرف رجسٹرڈ پرائیویٹ موٹر سائیکلوں تک محدود وزیر اعلیٰ پٹرول سبسڈی سکیم میں تمام طبقے شامل ہیں:ترجمان پنجاب حکومت

لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت کی پٹرول سبسڈی سکیم میں انتظامی اور تکنیکی خلا سامنے آ گیا،معذور افراد اور مزدور طبقہ ریلیف نظام سے مکمل باہر رہنے کا انکشاف، پٹرول پر سبسڈی اور ماہانہ سہولت سے اصل مستحقین محروم،رجسٹریشن سسٹم اور ڈیٹا اِنٹی گریشن کی خامیوں نے سکیم کی افادیت پر سوال اٹھا دئیے ۔ ذرائع کے مطابق شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے شروع کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق،سکیم کے تحت فی لٹر پٹرول پر 100 روپے سبسڈی اور ماہانہ 20لٹر تک ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا،جو اکثر معذور افراد یا کم آمدن طبقے کے استعمال میں ہیں، وہ بھی ایکسائز یا ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں باقاعدہ رجسٹر نہ ہونے کے باعث اس ریلیف میکنزم سے باہر ہو چکے ہیں، حکومتی ایپلی کیشن بھی صرف رجسٹرڈ پرائیویٹ موٹر سائیکلوں تک محدود رکھی گئی ہے ، ترجمان پنجاب حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پٹرول سبسڈی سکیم میں تمام طبقے شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں