ریلوے سٹیشن ڈپو کی اندرونی سڑکوں کی ری ماڈلنگ پر غور
پارکنگ ایریا میں رکھا ریلوے انجن نئی جگہ منتقل،بیوٹیفکیشن بھی ہوگی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ریلوے سٹیشن، داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن اور سرکلر روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور انکی ٹیم نے بھی ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ دورہ کیا۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ریلوے سٹیشن ڈپو کی اندرونی سڑکوں کی ری ماڈلنگ پر بھی غور کیا گیا۔شہریوں کی سہولت اور بہتر ٹریفک روانی کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ڈپو کی مجوزہ ری ماڈلنگ کا جائزہ لیا۔ریلوے سٹیشن کے پارکنگ ایریا کی ڈویلپمنٹ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ پارکنگ ایریا میں رکھے ریلوے انجن کو نئی جگہ منتقل کیا گیا ہے ، بیوٹیفکیشن بھی کی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ری ماڈلنگ اور فساڈ کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل دی نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔