پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،5ملزم گرفتار

پولیس کا جوئے کے اڈے  پر چھاپہ ،5ملزم گرفتار

مصطفی آباد ( نامہ نگار )پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر قمار بازی کرنے والے 5ملزمان گرفتار کرکے ۔۔۔

داؤ پر لگی بھاری رقم برآمد کرلی ، بتایا گیا ہے کہ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر محلہ باغیچی میں ذوالفقار جٹ کی رہائش گاہ پر ریڈ کر کے تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے ملزمان توفیق ،عمرا ن عرف پامی ،یاور ،اﷲ دتہ اور ذوالفقار جٹ کو پکڑ کرداؤ پر لگی رقم 52ہزار اور تاش برآمد کرکے ملزمان خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں