اپر گوگیرہ نہر سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

اپر گوگیرہ نہر سے نامعلوم  نوجوان کی لاش برآمد

ننکانہ صاحب (خبر نگار)ننکانہ صاحب کے علاقہ مانانوالہ روڈ پر چندر کوٹ کے قریب اپر گوگیرہ نہر سے 18سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمدہوئی ہے ۔

 18سالہ نامعلوم نوجوان کی تیرتی ہوئی لاش کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو نہر سے باہر نکالا۔ریسکیو حکام کے مطابق لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں