ایک او ر آپریشن ،بھاٹی تا داتا دربار مسماری شروع کرنیکافیصلہ

ایک او ر آپریشن ،بھاٹی تا داتا دربار مسماری شروع کرنیکافیصلہ

منصوبے کے اس مرحلے میں مجموعی طور پر 75 یونٹس کو ہدف بنایا گیا ،ذرائع

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے قدیم علاقے میں ایک اور بڑے آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ، جہاں بھاٹی گیٹ سے داتا دربار تک وسیع پیمانے پر مسماری کا عمل شروع کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس مرحلے میں مجموعی طور پر 75 یونٹس کو ہدف بنایا گیا ہے ، جن میں پینتیس رہائشی مکانات اور چالیس کمرشل دکانیں شامل ہیں۔ یہ کارروائی لینڈ ایکوزیشن کے تحت کی جا رہی ہے ، جس کے ذریعے پورے علاقے کو خالی کروا کر ایک نئے منصوبے کی بنیاد رکھی جائے گی۔بتایا جا رہا ہے کہ کربلا گامے شاہ سے بھاٹی گیٹ تک مکمل کلیئرنس دی جائے گی، جہاں موجود تمام تعمیرات کو ختم کر کے علاقے کو یکسر تبدیل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل پرندہ مارکیٹ اور گردونواح میں بھی اسی منصوبے کے تحت تقریباً ڈھائی سو دکانیں گرائی جا چکی ہیں، جبکہ اب اگلا مرحلہ مزید شدت اختیار کر رہا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس وسیع کارروائی کا بنیادی مقصد زیر زمین پارکنگ پلازا کی تعمیر ہے ، جسے بھاٹی گیٹ ری ماڈلنگ منصوبے میں نئے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں