مناواں :گھریلو ملازمہ کی مالکن پر کیمیکل پھینکنے کی کوشش

مناواں :گھریلو ملازمہ کی  مالکن پر کیمیکل پھینکنے کی کوشش

لاہور (کرائم رپورٹر )مناواں میں گھریلو ملازمہ کی جانب سے اپنی مالکن پر کیمیکل پھینکنے کی کوشش ۔

تفصیلات کے مطابق وقوعہ کے روز محمد علی گھر سے باہر تھا جبکہ ملازمہ نازیہ کے ساتھ طیبہ نامی لڑکی بھی موجود تھی۔پولیس کے مطابق کام مکمل ہونے کے بعد ملازمہ گھر جانے کی بجائے مالکن نمل عائشہ کے کمرے میں داخل ہوئی اور مبینہ طور پر اس کی آنکھوں میں ایلفی نما کیمیکل پھینکنے کی کوشش کی، تاہم کیمیکل آنکھوں میں گرنے کے بجائے کپڑوں پر جا گرا۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں