6ہسپتالوں کو کورنیئل ٹرانسپلانٹیشن کیلئے رجسٹریشن کی منظوری
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پی ہوٹا کی انسپکشن کے بعد اور ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات پر اگلے تین سال کیلئے جناح ہسپتال لاہور اور سردار آئی ٹرسٹ ہسپتال لاہور کو کورنیئل ٹرانسپلانٹیشن جبکہ علی فاطمہ ہسپتال لاہور، عبید نور ہسپتال میاں والی۔۔۔
الخدمت راضی ہسپتال راولپنڈی اور یونیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال لاہور کو رینل ٹرانسپلانٹیشن کیلئے رجسٹریشن کی منظوری دے دی گئی۔ پی ہوٹا کی انسپکشن کے بعد اور ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات پر اگلے تین سال کیلئے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کو رینل و کورنیئل ٹرانسپلانٹیشن، بحریہ انٹرنیشنل آرچرڈ ہسپتال لاہور کو رینل ٹرانسپلانٹیشن جبکہ الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی کو کورنیئل ٹرانسپلانٹیشن کی رجسٹریشن کی ری نیوئل کی منظوری دے دی گئی۔