بیرسٹر گوہر کی اسلم اقبال کی رہائشگاہ آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (سیاسی نمائندہ) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے میاں اسلم اقبال کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔
اس موقع پر میاں اسلم اقبال کے بھائی حاجی جاوید اقبال، میاں امجد اقبال اور میاں افضل اقبال بھی موجود تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی، پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ اور عمیر نیازی بھی شریک ہوئے ۔