سپیڈو بس میں لڑکی پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

سپیڈو بس میں لڑکی پر تشدد کے الزام  میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور کی مقامی عدالت نے سپیڈو بس کنڈکٹر کی جانب سے لڑکی پر تشدد کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار ملزم سجاد علی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا ،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے ملزم کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی لیکن ملزم کیخلاف مقدمے میں دفعات قابل ضمانت ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں