میٹر ریڈنگ کی تصاویر میں تبدیلی کا انکشاف،انتظامیہ کانوٹس
میٹر ریڈنگ کرنے والے ریڈرز ہی سنیپ آڈٹ کے ذمہ دار ہونگے :مراسلہ
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) میٹر ریڈنگ کی تصاویر میں ردو بدل کا انکشاف ،لیسکو انتظامیہ نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو کی جانب سے ایس او پیز پر مشتمل مراسلہ جاری لوڈ کے مطابق میٹر ریڈنگ کرنے والے ریڈرز ہی سنیپ آڈٹ کے ذمہ دار ہونگے ،مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ 20 کلو واٹ تک کے کنکشنز کی میٹر ریڈر ،21 سے 40 کلو واٹ تک کے کنکشنز کی ریڈنگ اور سنیپ آڈٹ کا ذمہ دار میٹر سپروائزر ہوگا،41 کلو واٹ سے 500 کلو واٹ تک میٹرز کی ریڈنگ اور سنیپ آڈٹ کی ذمہ داری متعلقہ ایس ڈی او کی ہوگی جبکہ 500 کلو واٹ سے بڑے کنکشنز کی ریڈنگ اور سنیپ آڈٹ کی ذمہ داری متعلقہ ایکسین کی ہوگی، میٹر ریڈنگ میں ردوبدل کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ، غلط بلنگ سے صارفین متاثر، ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ، 100 فیصد درست سنیپ ریڈنگ لازمی قرار، فیل ہونے پر ایکشن ہوگا ،جعلی یا ٹیمپرڈ سنیپ سامنے آنے پر سخت سزائیں دی جائیں گی، مختلف لوڈ کیٹیگریز کے مطابق افسران کی ذمہ داریاں واضح کر دی گئی ہیں، بلنگ تنازعات کم کرنے اور ریکوری بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔