مصنوعی مہنگائی کے خلاف مہم جاری ، 13 دکانیں سیل

 مصنوعی مہنگائی کے خلاف مہم  جاری ، 13 دکانیں سیل

لاہور (آن لائن) ضلعی انتظامیہ کی مصنوعی مہنگائی کے خلاف مہم جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز کی قیادت میں پرائس کنٹرول ٹیموں نے شہر بھر میں 4 ہزار 660 مقامات پر معائنہ کر کے گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی۔

ڈپٹی کمشنر لاہورکی براہ راست نگرانی میں کی جانے والی ان کارروائیوں کے نتیجے میں 70 خلاف ورزیوں پر 9 افراد کو گرفتار اور 13دکانیں سیل کر دی گئیں۔ انتظامیہ کی اس سختی اور سپلائی چین کی مؤثر مانیٹرنگ کی بدولت گزشتہ دس روز میں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں