طلاق کے دعوے دائر کرنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

 طلاق کے دعوے دائر کرنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

ایک ماہ میں 100خواتین کوخلع اور میرٹ کی بنیاد پر ڈگریاں جاری کی گئیں

لاہور (این این آئی) لاہور کی فیملی عدالتوں میں طلاق کے دعوے دائر کرنے کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ایک روز میں خلع اور طلاق کے دس سے پندرہ دعوے دائر کیے جا رہے ہیں،فیملی عدالتوں نے ایک ماہ میں 100خواتین کوخلع اور میرٹ کی بنیاد پر ڈگریاں جاری کیں ۔فیملی عدالتوں سے خلع کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں کو یونین کونسل سے رجوع کرنے کا پابند کر دیاگیاہے ،یونین کونسل سے رجوع کے بعد ہی خاتون دوسری شادی کر سکتی ہے اگر بغیر یونین کونسل کے طلاق سرٹیفکیٹ کے شادی کی جاے گی تو خاتون پر حدود کا کیس ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں