آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج

آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور  کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو سے آن لائن ٹیکسی سروس سے وابستہ ایک ڈرائیور کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق مغوی کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے ۔ گڑھی شاہو پولیس سٹیشن مغوی کی اہلیہ کرسٹینا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق نوید چند روز قبل گھر سے کام کے لیے نکلا تھا لیکن اس کے بعد واپس نہیں آیا اور نہ ہی اس سے متعلق کوئی اطلاع موصول ہوئی۔ ایف آئی آر میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے نوید کو اغوا کیا ہے ۔ پولیس نے واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں