14قمار باز گرفتار ،نقد رقم، آلات قماربازی برآمد

14قمار باز گرفتار ،نقد رقم، آلات قماربازی برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) باغبانپورہ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 14قمار باز گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر قمار بازوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے شاہد، اقبال، ذیشان، زبیر، کاشف سمیت 14 جواریوں کو تاش پر جوا کھیلتے ہوئے موقع سے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے آلات قماری بازی اور داؤ پر لگی نقد رقم برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں