4شہروں میںسہولیات کیلئے 12ترقیاتی سکیموں کی منظوری ب

4شہروں میںسہولیات کیلئے 12ترقیاتی سکیموں کی منظوری ب

ٹوکے والا اور شادباغ چوک کی ری ماڈلنگ،3مقامات پرسڑکوں کی اپ گریڈیشن ہوگی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کیلئے محکمانہ سطح پر اہم پیشرفت ، جہاں ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس میں 12ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی گئی۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کی جس میں مختلف شہروں کیلئے منصوبوں کو حتمی شکل دی گئی۔لاہور میں ایل ڈی اے کی چھ اہم سکیموں کی منظوری دی گئی جن میں ٹوکے والا چوک اور شادباغ چوک کی ری ماڈلنگ ہوگی۔ شیر شاہ روڈ، پیکو روڈ اور مین مانگا منڈی روڈ کی اپ گریڈیشن کو بھی منصوبے کا حصہ بنایا گیا ہے جس سے ٹریفک نظام میں بہتری متوقع ہے ۔فیصل آباد میں ملت ٹاؤن کی سڑکوں اور گلیوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی، پنڈ دادن خان میں واٹر سپلائی منصوبے کو شامل کیا گیا ہے ۔مری میں سیاحتی دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر سپلائی سکیم کیلئے پمپنگ مشینری سمیت واسا لاہور گنج بخش زون میں دو ڈسپوزل سٹیشنز کی منظوری بھی دی گئی جسکا مقصد سیوریج نظام کو مؤثر بنانا اور شہری مسائل میں کمی لانا ہے ۔ واسا پنجاب کے تحت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی سکیم کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں