فارن ڈاکٹرز کونیشنل رجسٹریشن ایگزام سے روکنے پر احتجاج
پی ایم ڈی سی کے باہر احتجاج میں مطالبات پر فوری عملدرآمد کرنے کا مطالبہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پی ایم ڈی سی نے بڑی تعداد میں فارن ڈاکٹرز کو نیشنل رجسٹریشن ایگزام دینے سے روک دیا جس پر فارن گریجوایٹس کا پی ایم ڈی سی کے باہر احتجاج، مطالبات پر فوری عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔ جسٹس فار فارن میڈیکل گریجوایٹس کاکہناہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر فوری اور مکمل عملدرآمد کیا جائے ۔ تمام اہل امیدواروں کو نیشنل رجسٹریشن ایگزام میں شرکت کی اجازت دی جائے جبکہ کامیاب امیدواروں کو بلا تاخیر پرویژنل رجسٹریشن فار میڈیکل پریکٹس ) جاری کی جائے ۔ تمام اقدامات 29 اپریل 2026 سے قبل مکمل کیے جائیں کیونکہ اس تاریخ کے بعد متعلقہ پورٹل بند ہو جائیگا۔ مزید برآں پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں۔ اور مسائل حل کر کے ہزاروں فارن ڈاکٹرز کے مستقبل کو غیر یقینی صورتحال سے بچائیں۔