شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

شہریوں کو لوٹنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ٹبی سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے شہریوں کو تلاشی کے بہانے روک کر لوٹنے والے۔۔۔

 جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے دوران خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے کیلئے نیلی بتی والی موٹر سائیکل، پولیس یونیفارم کی پینٹ ، جوتوں کا استعمال کرتا تھا ۔ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا ہے کہ ملزم لاہور میں 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں