مختلف مقامات سے 4افرادکی لاشیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف مقامات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد، پولیس نے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔۔
۔اسلامپورہ کے علاقے حیدر روڈ پر گھر سے 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جسکی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی۔ لاش دو روز پرانی معلوم ہوتی ہے ۔ فیروزپور روڈ پر تماثیل تھیٹر کے قریب سے 35 سالہ ،لٹن روڈ کے علاقے سے بھی 35سالہ اورسنگھ پورہ منڈی کے قریب سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس کاکہناہے کہ تینوں بظاہر نشے کے عادی لگتے ہیں،لواحقین کی تلاش جاری ہے ۔