ویوو پاکستان کا سماجی فلاحی منصوبے کادوسراسال کامیابی سے مکمل

 ویوو پاکستان کا سماجی فلاحی منصوبے  کادوسراسال کامیابی سے مکمل

لاہور(سٹاف رپورٹر)ویوو پاکستان نے SOS Children\'s Villages Pakistan کیساتھ ملکر اپنے 3سالہ سماجی فلاحی منصوبے ’’Capture the Future 2026‘‘کا دوسرا سال کامیابی سے مکمل کر لیا ۔ اس سال کا کیمپ SOS چلڈرنز ویلجز میں منعقد کیا گیا ۔منصوبے کا بنیادی مقصد بچوں میں تخلیقی صلاحیت بڑھانا ہے ۔۔۔

ویوو موبائل فونز کے ذریعے بچوں کو یہ موقع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی کہانیاں تصاویر کے ذریعے بیان کریں اور خیالات کا اظہار کریں۔3روزہ سیشن کے دوران بچوں نے فوٹوگرافی کے بنیادی اصول جیسے فریمنگ، روشنی کا درست استعمال اور کمپوزیشن سیکھے ۔ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ سٹریٹیجی زُہیر چوہان کا کہناہے کہ یہ منصوبہ ان نوجوانوں کیلئے ہے جنہیں مواقع اور تخلیقی اظہار کی زیادہ ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں