بلند عمارتوں میں بڑھتے آتشزدگی واقعات پرروڈا سے جواب طلب

 بلند عمارتوں میں بڑھتے آتشزدگی واقعات پرروڈا سے جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بلند و بالا عمارتوں میں آگ لگنے کے بڑھتے واقعات کی روک تھام سے متعلق درخواست پر روڈا سے تحریری جواب طلب کر لیا۔۔۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر میں بلند عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات نہیں کئے۔ جا رہے جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بھی اس کیس میں فریق بنایا جائے تاکہ متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جا سکے ، بلند و بالا عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کیلئے مؤثر اور فوری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں