ریلوے سگنلز چوروں کے خلاف آپریشن،10ملزم گرفتار
لاہور (این این آئی)ریلوے پولیس نے سگنلز چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران دو ماہ کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔۔۔
۔ریلوے پولیس سٹیشن رائے ونڈ میں تعینات ایس ایچ او محمد اکرم نے رائے ونڈ تا ساہیوال ریلوے سٹیشن کے درمیان سگنلز چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے گشت کا سلسلہ بڑھا یا ،رات گئے تک ٹریک گشت کے نظام کو مزید بہتر بناتے ہوئے دو ماہ کے دوران 10ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔