شیخوپورہ :مختلف واقعات میں5افراد قتل ، خاتون کی خودکشی

شیخوپورہ :مختلف واقعات میں5افراد قتل ، خاتون کی خودکشی

دکاندار احسان ،صادق ،عثمان، سفیان پر فائرنگ،12سالہ علی اندھی گولی کانشانہ بنا

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) شیخوپورہ اور گردونواح میں 24گھنٹے کے دوران مختلف واقعات میں 5 افراد قتل ہوگئے ۔تھانہ صدر کے علاقہ محلہ شیش محل میں معمولی تلخ کلامی پر دکاندارقیومنے فائرنگ کرکے دوسرے دکانداراحسان کو قتل کر دیا ۔رحمن پورہ میں60 سالہ صادق پان شاپ کے باہر لیٹا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موقع پر چل بسا۔تھانہ بھکھی کے علاقہ کچا نوالی میں اندھی گولی لگنے سے عباس کا 12سالہ بیٹاعلی حیدرجاں بحق ہوگیاجوبجلی ۔نارنگ منڈی محلہ امام بارگاہ میں داؤد سرویا وغیرہ کا عثمان ودیگرسے جھگڑا ہوگیا جس پر داؤد کی فائرنگ سے 27 سالہ عثمان جاں بحق ہوگیا۔ چیچوکی ملیاں پاور ہائیڈروسٹیشن سیکھم کے قریب نامعلوم مرد کی تشدد زدہ لاش برآمد ، پولیس نے قبضہ میں لیکر ورثاکی تلاش شروع کردی جبکہ خان پور نہر میں نامعلوم خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ صابری روڈپر دونوجوان سبحان اور سفیان گلی شریف چوہان والی میں گزر رہے تھے کہ حماد بٹ سے تلخ کلامی ہوگئی جس نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی، ایک فائر خالد روڈ کے سفیان ولانہ کو لگا جو دم توڑ گیا ۔ جنڈیالہ شیرخان میں رحمت گادھی اور ناصر گادھی میں معمولی لڑائی پرفائرنگ سے راہگیر عدنان مسیح گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ۔ مرید کے کے علاقہ بھیانوالہ میں تابش اور وسیم میں رقم کے لین دین پر تلخ کلامی ہوگئی جس پرتابش نے فائرنگ کرکے وسیم کو زخمی کردیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں