پی ڈی پی ، 77ڈی سلٹنگ مشینوں کی خریداری آخری مراحل میں

 پی ڈی پی ، 77ڈی سلٹنگ مشینوں کی خریداری آخری مراحل میں

سیوریج ، ڈرین سسٹم آنے سے شہریوں کو زبردست ریلیف ملے گا:وزیر بلدیات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )محکمہ بلدیات نے شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے اب تک مختلف سکیموں میں 28 ارب روپے کی بچت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کے لئے 55 میں سے 46 سکشن مشینوں کا آرڈر دے دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں 55 جیٹنگ مشینوں اور 100 ڈی واٹرنگ سیٹس کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے ۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت 77 ڈی سلٹنگ مشینوں کی خریداری بھی آخری مراحل میں ہے ۔ جدید مشینوں کے انتظام سے اربن فلڈنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ سیوریج اور ڈرین کا منظم سسٹم آنے سے شہریوں کو زبردست ریلیف ملے گا۔ 

61 ڈسپوزل سٹیشنز کی بحالی کے ساتھ 56 نئے ڈسپوزل سٹیشنز بنائے جائیں گے ۔ پی ڈی پی کے تحت شہروں کیلئے 2050 تک کی ضروریات کے تحت جامع ماسٹر پلاننگ کی گئی ہے ۔ لائننگ پائپ کے لئے ٹیکنالوجی پاکستان منتقلی کی گئی ہے اور مختلف شہروں میں پلانٹ نصب ہو رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں