گرین ٹاؤن:خاتون کے قتل کامعمہ حل ، مرکزی ملزم دیور گرفتا ر

گرین ٹاؤن:خاتون کے قتل کامعمہ حل ، مرکزی ملزم دیور گرفتا ر

مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج ، ملزم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن کے علاقے میں خاتون کے بہیمانہ قتل کا معمہ پولیس نے چند گھنٹوں میں حل کرتے ہوئے مرکزی ملزم دیور کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق دو روز قبل گرین ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مقدس بی بی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ مقتولہ کے شوہر محمد حنیف نے بیان دیا کہ گھر کے مرکزی دروازے پر تالا لگا ہوا تھا، تاہم روشن دان سے اندر جھانکنے پر لاش نظر آئی جس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ کو اس کے دیور رضوان حیدر نے ذاتی رنجش کی بنا پر قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 1580/26 درج کر کے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں