پی ایچ سی :اب تک69ہزار500اتائیوں کے مراکز سیل
مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں 30ہزاراتائی اپنے مراکز چھوڑ چکے
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) پی ایچ سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز اور کمیشن کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے ، بریفنگ کے دوران صوبہ بھر میں جاری انسپیکشنزاور اتائیت کے خلاف اقدامات پر مفصل رپورٹس پیش کیں۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ موجودہ مالی سال میں انسپیکشنز کی مجموعی تعداد میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے اور تعداد 18 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے ۔ انسدادِاتائیت ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں بتایاگیا کہ اب تک پی ایچ سی تقریباً 69 ہزار 500 اتائیوں کے مراکز سیل کر چکا ہے ، جبکہ مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں 30 ہزار 600 سے زائد اتائی اپنے مراکز چھوڑ چکے ہیں۔ یہ اعدادو شمار 2015 سے اب تک ٹیموں کی جانب سے کیے گئے 2 لاکھ 47 ہزار 876 چھاپوں کے ہیں۔